Viewing Category » My Books

تمہیں موسم بلاتے ہیں

Post Thumbnail of تمہیں موسم بلاتے ہیں

مرے اندربہت دن سے
کہ جیسے جنگ جاری ہے
عجب بے اختیاری ہے
میں نہ چاہوں مگر پھر بھی تمہاری سوچ رہتی ہے
ہر اک موسم کی دستک سے تمہارا عکس بنتا ہے
کبھی بارش تمہارے شبنمی لہجے میں ڈھلتی ہے
کبھی سرما کی یہ راتیں!
تمہارے سرد ہاتھوں کا دہکتا لمس لگتی ہیں
کبھی پت جھڑ!
تمہارے پاؤں …

غزل (پیاس کے عالم میں کیا بولوں مجھ کو کیسا لگتا ہے)

Post Thumbnail of غزل (پیاس کے عالم میں کیا بولوں مجھ کو کیسا لگتا ہے)

پیاس کے عالم میں کیا بولوں مجھ کو کیسا لگتا ہے
اک قطرہ بھی اس دم عاطفؔ دریا جیسا لگتا ہے
سُوکھے پتوں کی آہٹ اب بھی مجھ کو چونکاتی ہے
یاد ہے مجھ کو اُن پر چلنا تم کو اچھا لگتا ہے
میں تو اپنے آپ کو اکثر یہ سمجھاتا رہتا ہوں
تو سب …

غزل (نیرے آنسو میرے اندر گرتے ہیں)

Post Thumbnail of غزل (نیرے آنسو میرے اندر گرتے ہیں)
 Mujhay Tanha Nahin Kerna 21 April 2007

میرے آنسو میرے اندر گرتے ہیں
جیسے دریا بیچ سمندر گرتے ہیں
تیری یادیں وہ طوفان اٹھاتی ہیں
اک اک کر کے سارے منظر گرتے ہیں
کتنی لہریں شعروں میں ڈھل جاتی ہیں
سوچ کے پانی میںجب پتھر گرتے ہیں
ہم نے ٹھوکر کھا کر چلنا سیکھا ہے
اور ہیں وہ جو ٹھوکر کھا کر گرتے ہیں
رونے …

راضی برضا

Post Thumbnail of راضی برضا

خداوندا تری مرضی
تو جو بھی امتحاں لے لے
نہیں ہم جانتے جن کو
انھی کا ہمسفر کردے
جو اس جیون سے پیارے ہوں
انھیں ہم سے جدا کر دے
تری مرضی خداوندا!
تو چاہے آگ پانی ہو
تو چاہے برف جلتی ہو
تو چاہے پھول چبھتے ہوں
تو چاہے خار خوشبو دیں
جسے چاہے بتا دے تو
محبت کس کو کہتے …

کہاتھا ناں

Post Thumbnail of کہاتھا ناں

کہا تھا ناں!
مجھے تم اس طرح سوتے ہوئے مت چھوڑ کے جانا
مجھے بے شک جگا دینا
بتا دینا
محبت کے سفر میں ساتھ میرے چل نہیں‌ سکتیں
جدائی میں ہجر میں ساتھ میرے جل نہیں سکتیں
تمھیں‌ رستہ بدلنا ہے
مری حد سے نکلنا ہیے
تمھیں کس بات کا ڈر تھا
تمییں جانے نہیں دینا
کہیں پہ قید …

مجھے لکھنے کی خواہش ہے

Post Thumbnail of مجھے لکھنے کی خواہش ہے
 Tumhain Khonay se Derta HooN 22 January 2007

مجھے لکھنے کی خواہش ہے ۔۔۔
مگر لکھا نہیں جاتا
میرے الفاظ دل کی آہنی دیوار سے سر پھوڑتے ہیں
اور انہیں اظہار کا رستہ نہیں ملتا
میری آنکھیں جنھیں دِل میں چھپے جذبات کو اشکوں کی بولی میں
بتا دینے پہ قدرت تھی
وہ اب کچھ بھی نہیں کہتیں
میرے یہ لب !
جو دل کی ان …

عجب پاگل سی لڑکی ہے

Post Thumbnail of عجب پاگل سی لڑکی ہے
 TumhaiN Mausam Bulaatay HaiN 2 January 2007

عجب پاگل سی لڑکی ہے
مجھے ہر خط میں لکھتی ہے
مجھے تم یاد کرتے ہو؟ تمھیں میں یاد آتی ہوں؟
مری باتیں ستاتی ہیں
مری نیندیں جگاتی ہیں
مری آنکھیں رلاتی ہیں
دسمبر کی سنہری دھوپ میں اب بھی ٹہلتے ہو
کسی خاموش رستے سے کوئی آواز آتی ہے؟
ٹھٹہرتی سرد راتوں میں تم اب بھی چھت …

ایک ایس ایم ایس

Post Thumbnail of ایک ایس ایم ایس
 Tumhain Khonay se Derta HooN 2 January 2007

جس دن تجھ سے بات نہیں‌ ہوتی
یوں ‌لگتا ہے دن نہیں چڑھتا
یوں‌ لگتا ہے رات نہیں ہوتی

مجھ کو باتیں‌کب آتی ہیں

Post Thumbnail of مجھ کو باتیں‌کب آتی ہیں
 TumhaiN Mausam Bulaatay HaiN 30 December 2006

مجھ کو باتیں کب آتی ہیں؟
میں تو بس خاموش سا شاعر
الفت، چاہت کے رنگوں سے
دل کی خالی تصویروں میں
کوئی محبت لکھ دیتا ہوں
اور کبھی دیوار سے لگ کر
کوئی محبت رو دیتا ہوں
اور کبھی آنکھوں آنکھوں میں
ساری باتیں کہہ جاتا ہوں
میں تو اک خاموش سا شاعر
مجھ کو باتیں کب آتی ہیں
مجھ …

کومل جذبوں کا شاعر

Post Thumbnail of کومل جذبوں کا شاعر
 Mujhay Tanha Nahin Kerna 30 December 2006

کومل جذبوں کا شاعر
محبت وہ لازوال جذبہ ہے کہ یہ جب کسی کو اپنے حصار میں لے لیتا ہے تو اس شخص کے نزدیک کائنات کے معنی ہی بدل جاتے ہیں۔ بصارت بصیرت میں کا ملبوس اوڑھ لیتی ہے اور قدم قدم پر ایک نیا جہان معنی آباد نظر …

 Page 11 of 11  « First  ... « 7  8  9  10  11 
Cloude designed by Webdesign In conjunction with Free MMORPG Games , CD Rates , Fat Burning Furnace Trial.