Badal Gaee Hai Yeh Zindagi Abb Sabhi Nazaaray Badal Gaee HaiN

Filed in Tumhain Khonay se Derta HooN 0 comments

بدل گئی ہے یہ زندگی اب‘ سبھی نظارے بدل گئے ہیں کہیں پہ موجیں بدل گئی ہیں کہیں کنارے بدل گئے ہیں بدل گیا ہے اب اس کا لہجہ‘ اب اُس کی آنکھیں بدل گئی ہیں وہ چاند چہرہ ہے اب بھی ویسا مرے ستارے بدل گئے ہیں ملا ہوں تم سے تو یوں لگا ہے کہ جیسے دونوں ہی اجنبی ہوں کبھی جو مجھ کو عزیز جاں تھے‘ وہ طور سارے بدل گئے ہیں کہیں پہ بدلا ہے کہنے والا‘ کہیں پہ سامع بدل گیا ہے کہیں پہ آنکھیں بدل گئی ہیں کہیں نظارے بدل گئے ہیں اس لیے بھی میں سر جھکا کر تمہاری نگری سے چل پڑا ہوں تھا ناز جن پر کبھی مجھے بھی وہ سب سہارے بدل گئے ہیں

Posted by admin   @   21 April 2007 0 comments

Share This Post

RSS Digg Twitter StumbleUpon Delicious Technorati

0 Comments

No comments yet. Be the first to leave a comment !
Leave a Comment

Previous Post
«
Next Post
»
Cloude designed by Webdesign In conjunction with Free MMORPG Games , CD Rates , Fat Burning Furnace Trial.